Open XML ( old vision format) in MS Office 2010
ڈاکیومنٹس پرانے فارمیٹ میں محفوظ کیجئے
آفس
2007 میں مائیکروسافٹ نے XMLپر مبنی نئے فارمیٹس متعارف کروائے تھے جنہیں
صرف آفس 2007میں ہی دیکھا جاسکتا ہے جا پھر آفس کے دوسرے ورژنز میں
ملاحظہ اور مدون کرنے کے لئے مائیکروسافٹ کا جاری کردہ ایک سافٹ ویئر
انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں آفس 2010 ہمیشہ صرف پرانے فارمیٹس
یعنی DOC، XLSیا PPTمیں ہی فائلز کو محفوظ کرے تو اس کا طریقہ کار بھی بہت
آسان ہے۔ آپ آفس 2010کی جس ایپلی کیشن (جیسے مائیکروسافٹ ورڈ) میں یہ
سہولت چاہتے ہیں، اسے کھو ل لیں۔ اب فائل مینو میں سے Optionsمنتخب کریں جس
سے مختلف آپشنز کی حامل ونڈو اسکرین پر ظاہر ہوجائے گی۔ اس اسکرین میں
بائیں جانب موجود Saveپر کلک کریں ۔ اس طرح Saveآپشن کے متعلق دستیاب
Optionsظاہرہوجائیں گے۔
اب Save files in this format کے سامنے موجود ڈراپ ڈائون لسٹ میں سے Word
97-2003 Document (*.doc)منتخب کرکے OK کے بٹن پر کلک کردیں۔ لیجئے جناب!
اب آپ جب بھی ڈاکیومنٹ Saveکریں گے تو وہ پرانے فارمیٹ میں ہی محفوظ
ہوگا۔یاد رہے کہ یہ ٹپ صرف ورڈ ہی نہیں بلکہ ایکسل، ایکسس اور پاور پوائنٹ
کے لئے بھی کارآمد ہے۔

No comments:
Post a Comment